• news

انویسٹی گیشن پولیس ستو کتلہ نے3خواتین کو تلا ش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)انویسٹی گیشن پولیس ستو کتلہ کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا،25سالہ خالدہ پروین، 16سالہ سعدیہ بی بی اور 15 سالہ مریم کو تلا ش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔خالدہ پروین اپنے شوہر سے لڑ جھگڑ کر شیرا کوٹ اپنے رشتے داروں کے گھر چلی گئی تھی۔سعدیہ بی بی اپنی والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہو کر اپنے چچا کے گھر قصور چلی گئی تھی۔ 15 سالہ مریم پسند کی شادی نہ کرنے کی وجہ سے رشتے داروں کے گھر اوکاڑہ چلی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن