نامعلوم نوجوان اور خاتون کی نعش برآمد،قتل کیے جانے کا شبہ،پولیس نے کارروائی شروع کردی
فیروزوالہ (نامہ نگار) نواحی گائوں ٹپیالہ دوست محمد (مریدکے) میں نا معلوم افراد نے 30سالہ اجنبی نوجوان کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی نعش گردن سے جدا کرکے برساتی نالہ میں پھینک دی فرار ہو گئے صدر پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی پولیس نے قریبی آبادیوں میں شناخت کیلئے عوام سے رابطہ کیا تاہم مقتول کی شناخت نہ ہو سکی نا معلوم افراد کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا علاوہ ازیں نا معلوم افراد نے جواں سالہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش نہر سیکھم میں پھینک دی پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی واقعہ کی رپورٹ درج کر لی گئی۔