• news

حکومت گرانے کیلئے بننے والے اتحاد ریت کی دیوارثابت ہونگے:اعجاز چودھری

لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ حکومت گرانے کیلئے بننے والے اتحاد حکومت کے سامنے ر یت کی دیوار ثا بت ہو نگے،کرپٹ ترین اپوز یشن کا انتشار پسند ایجنڈا نہ پہلے قوم نے قبو ل کیانہ آئندہ کرے گی، اپوز یشن مکمل طور پر انتشار کا شکار ہے تمام اپوز یشن سیا سی جماعتیں اپنی اپنی چوری بچانے کیلئے فکر مند ہیں 70برسو ں سے ملک کی دو لت با پ دادا کی جا گیر سمجھ کر لو ٹنے والو ں کو پا ئی پا ئی کاحسا ب دینا پڑے گا۔ وہ گزشتہ روز پارٹی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر شیخوپورہ کنور عمران سعید کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ اپوزیشن کی ساری مشق تاریکی میں ڈوبی ہوئی اپنی سیاست کو بچانے کے ناکام حربے ہیں،اپوزیشن پریشان ہے کہ دو سالوں میں حکومت کا کرپشن کوکوئی سکینڈل کیوں سامنے نہیں آیا،اپوزیشن کے ارسطو معیشت کی ناکامی کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں بلکہ تباہی اور بربادی کرنے کی دوڑ لگی ہوئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن