ضلعی افسر ان ماڈل بازروں میں اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیں:ڈی سی
لاہور(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران اتوار اور ماڈل بازاروں کے دورے کریں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیں۔سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مقرر کردہ قیمتوں سے تجاوز ہرگز نہ کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کے سٹالز پر سرکاری نرخوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں اور گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کریں اور جہاں اوور چارجنگ ملے فوری کاروائیاں عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اتوار اور ماڈل بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں ۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی رات گئے تک غیر قانونی طور پر قائم سیل پوائنٹس کو ہٹانے کے حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں۔