25جولائی کو ن لیگ کا مینڈیٹ چرایاگیا:رانا تنویرحسین
فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو مسلم لیگ(ن)کا مینڈیٹ چرایا گیا 40 سیٹوں والی جماعت کواکثریت دلوا کر ملک پر مسلط کیا گیا دوسالوں میں سلیکٹیڈ وزیراعظم نے ملکی معیشت تباہ اور 22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے ملک ڈنگ ٹپاو پالیسی پر چل رہا ہے دوسالوں میں بیرونی قرضوں دوسوارب روپے کا اضافہ ہے وزیراعظم کے اردگرد چینی،آٹا چوربیٹھے ہو ئے ہیں کابینہ مافیا کا مجموعہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس میں لیگی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو لانے والے بھی پریشان ہیں عمران مزید اقتدار میں رہے تو ملک دیوالیہ ہو جا ئے گا ۔