صاحبزادہ حامدرضاکی قرآن بورڈ میں تعیناتی خوش آئند ہے:محفوظ مشہدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور جے یو پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا تمام مکاتب فکر کے علما ء میں ہردلعزیز شخصیت ہیں۔ ان کی تعیناتی غلطیوں سے پاک قرآن مجید کے نسخوں کی اشاعت ، اوراق کی حفاظ اور تعلیمات قرآن کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی ۔