• news

پی ٹی آئی نے ترقی کرتی ملکی معیشت کو زمیں بوس کردیا:پرویزملک‘عمران نذیر

لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ابھرتے پاکستان کی ترقی کرتی معیشت کو زمین بوس کر دیا، ملک جمہوری مارشل لا طرز پر نہیں چل سکتا،،معیشت تباہ ہو کر رہ گئی سی پیک محدود ہوگیاہے،آج سی پیک چیئرمین کے ٹوئٹ تک محدود ہے، حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جماعت کے خلاف سازش کرنے والے کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، حکمرانوں نے پی آئی اے کاکباڑہ کردیا ، حکومت اپنی آئینی حدودسے تجاوزنہ کرے کیونکہ ہمارا ملک خونیں تصادم کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقے میں کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن