• news

ایک ہفتے میں مزید 14 لاکھ امریکی بیروزگار، الائونس کیلئے درخواستیں

نیویارک (نمائندہ نوائے وقت)گزشتہ ہفتے مزید 14 لاکھ کارکنوں نے اپنی ملازمتیں کھونے کے بعد بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ یہ بات امریکہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ کے لیے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے وجہ سے کاروبار بند ہونے کے نتیجے میں ریکارڈ تعداد میں امریکی کارکن بے روزگار ہوئے تھے۔ تاہم، بعد ازاں، رفتہ رفتہ پابندیاں نرم ہونے سے لاکھوں کارکن اپنے روزگار پر واپس چلے گئے۔عالمی وبا کے پھیلاؤ کے بعد کسی ایک ہفتے میں سب سے زیادہ بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواستیں مارچ میں داخل کی گئی تھیں جن کی تعداد 69 لاکھ کے لگ بھگ تھی، جب کہ گزشتہ چار ہفتوں کے دوران اوسطاً 14 لاکھ درخواستیں دائر کی جاتی رہی ہیں جو تاریخی اعتبار سے بہت اونچی شرح ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اگرچہ لاکھوں کارکن اپنے روزگار پر واپس چلے گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ کے قریب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن