بہاول پورمیں تاریخ کا بڑا بگولہ ، گھروں ،فیکٹریوں کی چھتیں اڑ گئیں
بہاولپور(خبرنگار)ہوا کے بگولے نے تباہی پھیلا دی، بہاول پور کی تاریخ کے سب سے بڑے بگولے نے گھروں، فیکٹریوںکی چھتیں اڑا دی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز یزمان روڈ پرتین کلو میٹر چوڑائی میں چلنے والے بگولے نے حسن محمد فیکٹری، چھٹہ کاٹن فیکٹری اور درجنوں گھروں کی چھتوں کو زمین بوس کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگولا اتنا بڑا اور شدید نوعیت کا تھاکہ گھروں کی چھتیں تنکوں کی طرح بکھرکر رہے گئی مکانوں کی دیواریں گر گئی درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے اور فیکٹریوں کی قیمتی مشینری تباہ ہو کر رہ گئی طوفان نے بڑی آبادی کو متاثر کیا ۔متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہونے والے نقصان کا سروے کرواکر نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔