• news

تحفظ بنیاد اسلام بل پر انسانی حقوق کمشن کی تنقید شرمناک ہے: علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے تحفظ بنیاد اسلام بل2020 پر انسانی حقوق کمشن پاکستان کی تنقید کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اغیارکو خوش کر نے کیلئے انسانی حقوق کمشن بلاجواز منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی نظریہ پاکستان' اسلام اور علماء کے خلاف محاذ آرائی کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کمشن کو بے گناہوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی پر بولنے کی توفیق نہیں اور جب بھی بچوں اور خواتین کیساتھ زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کی بات کی جائے تو یہ ان انسانی درندوں کے دفاع کیلئے آگے آ جاتے ہیں۔ پاکستان میں اسلام کو کوئی خطر ہ نہیں مگر سیکولرازم اپنی موت ضرور مر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر فواد چوہدری کی باتوں کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے نظر یہ پاکستان اور اتحاد امت کے لئے جو قانون منظور کئے اس پر صرف پاکستانی عوام ہی نہیں امت مسلمہ بھی انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن