• news

خلیج ٹائمز کے مالک کا سرمایہ کاری ‘ پاکستانیوںکی واپسی کیلئے ایک کروڑ دینے کا اعلان

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذلفی بخاری نے خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری سے ملاقات کی ہے۔ ذلفی بخاری نے دبئی میں معروف اخبار خلیج ٹائمز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اخبار کے مالک سہیل گلداری سے ملاقات کی۔ سہیل گلداری نے اس موقع پر یو اے ای سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ ذلفی بخاری اور سہیل گلداری کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو ہوئی، جس پر خلیج ٹائمز کے مالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر ذلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ہوٹل انڈسٹری کا وسیع تجربہ رکھنے والے بڑے سرمایہ کار گروپ کی دلچسپی خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے پاکستان میں 30 سے زائد ریزورٹ کھولے جارہے ہیں۔ وزیرِاعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ سیاحتی شعبے کی بحالی کے ساتھ ہی بڑی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن