• news

جڑانوالہ:گھر سے میاں ،بیوی کی نعشیں برآمد،ساجدہ کے بھائیوں نے قتل کیا،ورثاء

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) تھانہ صدرکے نواحی گائوں میں گھر سے میاں بیوی کی نعشیں برآمد، مقتولہ8ماہ کی حاملہ تھی۔ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 64 گ ب کی رہائشی ساجدہ کی فیصل کے ساتھ شادی ہوئی مگر گھریلو جھگڑے شروع ہو گئے جس پر ساجدہ اپنے خاوند سے ناراض ہوکر میکے چلی گئی، گذشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 64 گ ب میں میاں بیوی کی نعشیں پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا ہے مبینہ طور پر قتل ہونے والے فیصل کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کو قتل کیا گیاہے وقوعہ سے قبل فیصل کی بیوی نے اسے فون کرکے سسرال بلایا تھا جبکہ مقتولہ کے بھائی اپنے گھروں کو تالے لگا کر فرار ہو گئے ہے میاں بیوی کے قتل نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضع ہونگے تاہم پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن