300 نوری سال دْور ستارے کے گرد سیاروں کی پہلی براہِ راست تصویرحاصل کرلی گئی
چلی(این این آئی) ماہرینِ فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے زمین سے 300 نوری سال دوری پر، سورج جیسے ایک ستارے کے گرد چکر لگاتے ہوئے دو سیاروں کی پہلی براہِ راست تصویر حاصل کرلی ہے، جو اپنے آپ میں ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔تصویر میں یہ دونوں سیارے، اپنے مرکزی ستارے کے گرد دو روشن نقطوں کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔