تھانہ وحدت کالونی میں نوجوان پر بیہمانہ تشدد تھانیدار سمیت 7 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ
لاہور(نمائندہ خصوصی) تھانہ وحدت کالونی میں شہری پر تشدد کا دلخراش واقعہ، ایس ایچ او ملک شہباز، سب انسپکٹر نیاز سمیت 7 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او ملک شہباز نے شہری سبحان کو اس کے گھر کی دہلیز سے حراست میں لے کر تھانہ وحدت کالونی منتقل کر دیا تھا۔