• news

صومالیہ کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو ہٹا دیا مہدی غمولید عبوری وزیراعظم مقرر

موغا دیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم حسن علی خیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنا کر انہیں منصب سے ہٹا دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم اور صدر کے درمیان اختیارات کی جنگ چل رہی تھی اور اسی دوران عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی۔ پارلیمنٹ میں 170 قانون سازوں نے وزیراعظم کے خلاف ووٹ دیا جبکہ صرف 8 ووٹ حق میں پڑے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم حسن علی خیر اور صدر محمد عبدالہٰی محمد کے درمیان انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے شدید اختلافات تھے۔ وزیراعظم حسن علی خیر اگلے برس فروری میں مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد پر اصرار کر رہے تھے جبکہ صدر التوا کے حق میں تھے۔ صدر محمد الہٰی محمد کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم مہدی محمد غولید کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ عبوری وزیراعظم کی تقرری کے حوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد حکومت کے منصوبوں کو جاری رکھنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن