• news

مسلم لیگ (ن) نیب قانون میں ترمیم کیلئے تعاون کرے گی

اسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں عدلیہ کی ہدایات کی روشنی میں نیب قانون میں کی جانے والی ترمیم میں تعاون کیا جائے گا اگر حکومت نے نیب قانون میں ترمیم بارے میں اپنے ڈرافٹ کو مسلط کرنے کی کوشش کی تو قانون سازی کے لئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی میں تعاون نہیں کرے گی مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کی 15تجاویز کو منوایا جائے گا ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کی قیادت کو باضابطہ طور آگاہ کر دیا ہے کہ وہ قانون سازی بارے میں قائم ہونے والی کمیٹی میں نہیں بیٹھیں گے کیونکہ یہ کمیٹی ہی غیر قانونی ہے اجلاس میں خواجہ آصف نے بھی پارٹی قیادت کو بتا دیا ہے کہ انہوں نے کمیٹی میں اپنی جگہ خواجہ سعد رفیق کو نمائندگی کرنے کی ذمہ داری سونپ دی اجلاس میں بتایا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی کا آج اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں اپوزیشن کا ترامیم پر مشتمل مسودہ پیش کیا جائے گا اتوار کو اپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آل پارٹیز کانفرنس میں میزبانی کے فرائض انجام دے گی اور میاں شہباز شریف اس کی صدارت کریں گے یہ اجلاس ماڈل ٹاؤن میں میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف،رانا تنویر حسین، خواجہ سعد رفیق ، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب نے شرکت کی اجلاس میں مسلم لیگی رہنمائوں پر مشتمل کمیٹی کے ارکان کو پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے ملک کر آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا اور قرار دادادیں تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل پارٹیز کانفرنس بامعنی ہونی چاہیے عام انتخابات کا انعقاو، وزیر اعظم کا استعفیٰ ، ان ہائوس تبدیلی سمیت اجتماعی استعفوں کو ایجنڈا میں شامل کیا جائے گا کورونا وائرس کی وجہ سے فی الحال جلسہ جلوس اور تحریک چلانا ممکن نظر نہیں آتا تاہم مسلم لیگی کارکنوں کو موبلائز کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے گی اور پارٹی غداری کرنے والوں کے لیے آئندہ پارٹی کے دروازے بند رکھے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن