اچانک لاک ڈاؤن کا فیصلہ: بازاروں میں شدید رش‘بدترین ٹریفک جام
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں اچانک لاک ڈائون کے فیصلے کے بعد خریداروں نے مارکیٹوں اور بازاروں کا رخ کر لیا۔ جس کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگئی۔ بازاروں اور مارکیٹوںمیں خواتین کا شدید رش دیکھنے میں آیا جبکہ کرونا وائرس سے بچائو کے ایس او پیزکو بھی پس پشت ڈال دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے منگل سے آئندہ بدھ تک لاک ڈائون کے فیصلے کی میڈیا میں اطلاعات آنے کے بعد مرد و خواتین خریداری کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے‘ جس کی وجہ سے مال روڈ، فیروز پور روڈ، گڑھی شاہو، گلبرگ سمیت مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام رہی۔ بازاروںاور مارکیٹوں میں بھی اچانک بے پناہ رش بڑھ گیا‘ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے خریداروں سے منہ مانگے دام وصول کئے۔