• news

کرونا کسی دوسری وبا کے مقابلے میں سب سے بدترین‘ بڑھ رہی ہے: عالمی ادارہ صحت

جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کرونا وباء عالمی وباؤں کے مقابلے میں سب سے بدترین وباء ثابت ہوئی ہے۔ عالمی صحت قوانین کے تحت دنیا میں 6 بار ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔ سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس نے کہا کہ کرونا وبا ان ساری وباؤں سے زیادہ شدید ہے۔ کرونا سے اب تک ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مریض جبکہ اموات 6 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ رپورٹ ہوئیں۔ کرونا وباء اب بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پچھلے 6 ہفتوں میں دنیا بھر میں کرونا کیسز دوگنا ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن