• news

جنرل قمر جاوید باجوہ سے ائر چیف مارشل مجاہد انور اور سینیٹر رحمان ملک کی ملاقاتیں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات پیشہ ورانہ دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء سینیٹر رحمن ملک نے بھی گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات دفاع اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر رحمن ملک نے ملک میں امن بحال کرنے پر پاک فوج کی تعریف کی اور سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلی سلامتی کی طرف سے قیام امن کے ضمن میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو مستحکم بنانے کیلئے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن