اسلامی ممالک میں غیر مسلم قوتیں اپنے پنجے گاڑ چکی: سید اظفار حیدر
سانگلا ہل (نمائندہ نوائے وقت)اتحاد بین المسلمین موجودہ وقت کا سب سے اہم تقاضا بن چکا ہے اور تمام امت مسلمہ کو تمام تر اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم قرآن وسنت کی پیروی کرنا لازم ہو چکا ہے ،ان خیالات کا اظہارڈاکٹر پروفیسر صاحبزادہ سید اظفار حیدر شاہ نے عرس حضرت پیر امداد حسین شاہ حسینی نقشبندی مکان شریفی کی روحانی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عرس کی روحانی محفل میں ملک بھر سے جید علماء اکرام اور پیران عظام نے شرکت کی، صاحبزاہ ڈاکٹر پروفیسر سید اظفار حیدر شاہ نے تمام مسائل جو اس وقت تمام امت مسلمہ کو درپیش ہیں ان پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں غیر مسلم قوتیں اپنے پنجے گاڑ چکی ہیں ۔