ننکانہ: ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے دوڑ کا انعقاد
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر ریسکیو1122 محمد اکرم پنوار کی ہدائت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں تعینات ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے ریسکیو1122آفس کے سامنے دوڑکا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ریسکیواہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ننکانہ محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے ورزش انتہائی ضروری ہے۔