عثمان بزدار اپنی آئینی مدت پوری کرینگے:خان نوید اختر
جوئیانوالہ (نامہ نگار)تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد مخالفین کو اب سکون مل جانا چاہیے عثمان بزدار اپنی آئینی مدت پوری کریں گے عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے افواہیں پھیلانے والوں کو بار بار منہ کی کھانا پڑی ہے جس کے باوجود افواہیں پھیلانے سے گریز نہیں کیا جارہا، وزیراعظم عمران خان نے تمام افواہوں کو ختم کر دیا ہے اور اب عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنیوالے جلد منہ چھپاتے پھریں گے ۔