• news

8 روز کے لاک ڈائون سے کاروباری سرگرمیاں ختم ہو جائیگی: طاہر مجید

شیخوپورہ ( نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے 8 دن کے لاک ڈائون کرنے سے کاروباری سرگرمیاں ختم ہو جائیگی پہلے ہی تاجر لاک ڈائون کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر رانا محمد اشرف خان ،ملک محمد بوٹا ،حاجی میاں عبد الرشید ،سکندر مجید اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن