• news

حکومت پاکستان کو اندرونی و بیرونی محاذ پر مضبوط بنانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے :سیٹھ عظیم

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری سیٹھ عظیم نے کہا ہے کہ چین اور ایران کے دوران شراکتی معاہدہ کی سرمایہ کاری اور چہ بہار پورٹ سے بھارت کی چھٹی کے بعد سے بھارت کی پاکستان اور چین مخالف سازشیں تیز ہوگئی ہیں اب ایران بھی جلد بھارت کے ٹارگٹ پر ہوگا کیونکہ بھارت امریکہ کے ایران مخالف بیانیہ کو تسلیم کرچکا ہے، اپنے ایک بیان میں سیٹھ محمد عظیم نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو اندرونی و بیرونی محاذ پر مضبوط اور ناقابل شکست بنانے کی کامیاب عملی جدوجہد کررہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن