• news

بنیادی مرکز صحت بھکھی کے ارد گرد گندگی کے ڈھیر

بھکھی (شیخ احسان الہی سے ) بنیادی مرکز صحت بھکھی کے ارد گرد سے گندگی کے ڈھیر کی صفائی نہ کرائی جاسکی گندگی کی ڈھیر ڈینگی ملیریا ٹیموں کی خاموشی بارشوں کے باعث آلودگی میں اضافہ بدبو پھیلنے لگی موذی امراض کے پھیلنے کا اندیشہ اعلی حکام سے عید الضحی سے قبل صفائی کروانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکز صحت ہسپتال بھکھی کے اردگرد اور خارجی گیٹ کے سامنے اور عقب میں پڑی گندگی کے ڈھیر تاحال نہ اٹھوائے جاسکے ہیں بلکہ گندگی میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے بارش کے چند قطروں سے پورا علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔ انتظامیہ کا نااہل عملہ اور افسران اے سی کمروں میں آرام کرنے تک محدود ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن