• news

کسی کو بھتہ خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی: محمد یحیی ‘رضوان چیمہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیف کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب یوتھ کمیٹی و سابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن محمد یحیی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تحریک انصاف چودھری رضوان چیمہ نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں بھتہ خوروں کیخلاف مقدمات درج کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور سی او کارپوریشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی کو بھتہ خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، بیوپاریوں کو تحفظ فراہم کیا جائیگا، انہوں نے تمام اداروں کو کہا کہ وہ نظریں کھول کر رکھیں، تمام مویشیوں میں سہولیات کی جو کمی ہے اسے پورا کیا جائے اور پولیس کو تعینات کرکے ایسے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی پر لا اینڈ آرڈر کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے سخت انتظامات کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن