حکومت خستہ حال روڈ کو فوری تعمیر کرے ‘سیاسی و سماجی رہنما
قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)’’روڈ بنائو تحریک‘‘ کیلئے شہری میدان میں اتر آئے،حکومت کو وارننگ روڈ کی تعمیر نہ کی گئی، تو 8اگست کو روڈ بلاک کرنے کی دھمکی،حافظ آباد روڈ کی عرصہ دراز سے خستہ حالی اور حکمرانوں کی بے حسی اب برداشت نہیں مقررین کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد روڈ کی عرصہ دراز سے خستہ حالی کی وجہ سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوگئی، متعدد بار روڈ کو تعمیر کرنے کے ٹینڈر بھی جاری ہوئے۔ لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،حکمرانوں کی بے حسی کو دیکھتے ہوئے۔ سیاسی و سماجی رہنماء خالدمحمود چہل کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سماجی،سیاسی،مذہبی،صحافی،وکلاء رہنمائوں جن میں صدیق احسن بٹ،قاضی ضیاء المحسن،الیاس چہل ،وقار بھنڈر،وقار اعوان ایڈوکیٹ،میر عدنان،ودیگر افراد نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خالد محمود چہل کو یقین دہانی کروائی کہ قلعہ دیدار سنگھ،لدھیوالہ وڑائچ،نوکھر،کوٹ لدھا اور گرد ونواح کی عوام’’ روڈ بنائو تحریک‘‘ میں ہر قدم پر آپ کے ساتھ کھڑی ہے،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر’’ روڈ بنائو تحریک‘‘ چلائی جائے ۔