اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا
پنڈی بھٹیاں( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم عمران خان کے نعرے کلین اینڈ گرین پاکستان پر عمل درآمد کروانے کی غرض سے اسسٹنٹ کمشنر نے باقاعدہ شجر کاری مہم کا افتتاح اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر کیا۔ شجر کاری مہم کا افتتاح دلیکی مین بائی پاس چوک اور گورنمنٹ ہائی سکول نمر 1 میں پودے لگا کر کیا گیا۔ نے شجر کاری مہم میں ٹائیگر فورس اور فورس کے تحصیل فوکل پرسن انجینئر اظہر بشیر اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اور سکول نمر 1 کیہیڈ ماسٹر غلام شبیر مغل اساتذہ اور میڈیا کے ساتھ مل کر کیا تاکہ عوام میں شجر کاری اور شجر کاری مہم سے حاصل ہونے والے فوائد سے شعور آگاہی پیدا ہو جائے ۔ پودا لگانے کے بعد ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور فلسطین و کشمیر کی آزادی کے لیئے دعا بھی کرائی۔