شیخوپورہ:اجرت میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف بھٹہ مزدوروں کااحتجاجی مظاہرہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)بھٹہ مزدوروں نے مزدوری میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف چھاپہ مینار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر انہوںنے اپنے مطالبات کے حق میںنعرے بازی بھی کی اورانتظامیہ،محکمہ لیبر سمیت دیگر اداروں کے افسران سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ ہونیوالے نارواسلوک اور دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے بھٹہ مالکان کی اجارہ داری کو ختم کرایا جائے احتجاجی مظاہرین عبدالستار ،حاجی محمد حنیف ، بابا محمد رمضان،عبدالغنی ، عبدالستار ، محمدمنیر ، غلام مصطفی ، محمد عاشق، ریاض مسیح، عبدالستار ، محمدمقبول ، مختار احمد، محمدطارق، ساجد علی ،سرفراز احمد ،ذوالفقار ودیگرنے بتایا کہ بھٹہ پر اینٹوں کی (پتھیر) کرنیوالوں کی مزدوری 13 سو روپے سے زائد ہے جبکہ وہاں سے بھٹہ تک اینٹے لانے والے (بھرائی) کی مزدور ی اس سے آدھی ہوتی ہے مگر بھٹہ مالکان نے یونین سازی کرکے (پتھیر)کی مزدوری 1300 سے زائد کردی ہے جبکہ بھرائی کی مزدوری 240 روپے فی ہزار ہے جو ہمارے ساتھ ظلم ہے ۔