• news

مضاربہ سکینڈل ، جرم ثابت ہونے پرمطیع الرحمن کو12سال قیداور 17کروڑ جرمانہ

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل میں جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم مطیع الرحمن کو12سال قیداور 17کروڑ روپے جرمانہ کی سزا جبکہ جرم ثابت نہ ہونے پر شریک ملزم ثاقب کو بری اور اشتہاری ملزم عتیق الرحمن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،پیر کواحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا، سماعت کے دوران مرکزی ملزم گلوبل کنسرم نامی کمپنی کے مطیع الرحمن کو اڈیالہ جیل سے ویڈیولنک پر عدالت حاضر کیاگیا جبکہ ملزم ثاقب عدالت پیش ہوا، عدالت نے ملزم مطیع الرحمن کو12سال قید17کروڑ15لاکھ 17لاکھ 2سو 60روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا جبکہ شریک ملزم ثاقب پر جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا، عدالت نے ریفرنس کے تیسرے ملزم اشتہاری عتیق الرحمن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،دوسری جانب احتساب عدالت نمبر دو میں میں زیر سماعت جعلی اکاونٹس کیس میں ملزم سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ کی بریت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ موخر کردیاگیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے دائر بریت کی درخواست پر فیصلہ4اگست تک کیلئے موخر کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن