• news

کویت میں 10 سوشل میڈیا سٹارز کے اثاثے منجمد

کویت سٹی (اے پی پی) کویت میں پبلک پراسیکیوٹر نے بینک بیلنس حد سے زیادہ بڑھ جانے پر دس معروف سوشل میڈیا سٹارز کے اکاونٹس منجمد کردیے۔ کویتی پبلک پراسیکیوٹر ضرار العسعوسی نے سوشل میڈیا کی دس معروف شخصیات کے اثاثے منجمد کردیئے اور ان کے سفر پر پابندی لگادی۔کویتی جریدے القبس کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے یہ فیصلہ سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف مالیاتی امور کے سراغرساں ادارے کی اس رپورٹ کی بنیاد پر کیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ کے بیلنس حیران کن حد تک بڑھ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا کی ان شخصیات پر منی لانڈرنگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن