• news

اسلام پورہ اور مصری شاہ میں فائرنگ کے واقعات‘ 2افراد قتل

لاہور(نمائندہ خصوصی)اسلام پورہ اور مصری شاہ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ اسلام پورہ کے علاقے سگیاں پل تاج کمپنی کے قریب پچاس سالہ بابر شاہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔دریں اثناء مصری شاہ کے علاقے میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 40سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے نواب چوک میں چالیس سالہ شاہد کو پرانی دشمنی کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا، شاہد کو زخمی حالت میں میو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

ای پیپر-دی نیشن