سندرپولیس نے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا‘ 3ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)سندرانویسٹی گیشن پولیس نے بحریہ ٹاؤن کے سیکورٹی گارڈخالدظفرکے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر3 ملزمان کوگرفتارکر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندرخالد یعقوب گورسی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور شب وروز کی انتھک محنت کے بعد بحریہ ٹاؤن کے سیکورٹی گارڈ خالد ظفر کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث3 ملزمان صابر علی،طیب اور علی حیدر کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل قبضہ میں لے لیا ہے۔ملزمان بحریہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کرنے جا رہے تھے کہ سیکورٹی گارڈ نے انہیں روکااور دوران مزاحمت ملزمان نے پکڑے جانے کے ڈر سے 25سالہ سیکورٹی گارڈ خالد ظفرپر فائرنگ کر دی اور اسے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان نے انچارچ انویسٹی گیشن خالد یعقوب گورسی اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔