• news

نومسلم لڑکی کی مسلمان نوجوان سے شادی کیخلاف والدین کی درخواست پر سماعت سے ہائیکورٹ کی معذرت

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے نو مسلم سکھ لڑکی کے مسلمان لڑکے سے پسند کی شادی پر والدین اور جوڑے کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت سے معذرت کر لی ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دیں اور سفارش کی کہ انہیں سماعت کیلئے کسی دوسرے بنچ کے سامنے پیش کیا جائے نو مسلم سکھ لڑکی کے والدین نے اغوا کے مقدمے جبکہ جوڑے نے ہراساں کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جسٹس فاروق حیدر نے درخواستوں پر معذرت کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن