• news

مہنگائی کرکے عمران مافیا نے قوم کو عید کا ’’تحفہ ‘‘دیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عید کے موقع پر مہنگائی میں مزید اضافے کی شدید مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر مہنگائی کر کے عمران مافیا نے قوم کو عید سے پہلے عید کا ’’تحفہ‘‘ دیا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے عوام کو سیلیکٹڈ وزیراعظم کی طرف سے عیدی مہنگائی میں اضافے کی صورت ملی ہے۔ عمران مافیا کا اپنا گھر تو ’اے ٹی ایمز‘ کی جیبوں سے چلتا ہے، اس لئے انہیں عوام کا احساس کیسے ہو سکتا ہے؟۔ عمران مافیا نے بجلی، گیس، پٹرول، چینی، آٹا، گندم، دالیں، گھی، مصالحے سب کچھ مہنگا کردیا۔ سبزی، پھل، گوشت، تعلیم، صحت ہرچیز مہنگی کر دی اور عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے۔ عمران مافیا کی باتوں سے غریبوں کا پیٹ بھرے گا، نہ دیہاڑی دار مزدور کو روزگار، کاروبار اور روٹی میسرآئے گی۔ رمضان المبارک اور عیدالفطر سے پہلے پٹرول بم قوم پر پھینک کر قوم کی خوشیاں چھین لی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن