ڈالر اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے سستا، قیمت 167 روپے رہو گئی
لاہور (کامرس رپورٹر)کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قیمت میں اتار چڑھائو دیکھا گیا اور انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی ڈالر سستا اور دوسری کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 39 پیسے کی کمی سے 166 روپے 87 پیسے رہی، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 70 پیسے کی کمی سے 167 روپے رہ گئی۔