اوپن یونیورسٹی: میرٹ بیسڈ تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کا آغاز
اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے میرٹ بیسڈ پروگرامز)پی ایچ ڈی ٗ ایم فل ٗ ایم ایس سی ٗ ایم بی اے اور بی ایس پروگرامز( کے داخلوں کا آغازکردیا ٗ اِن فیس ٹو فیس تعلیمی پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 8۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔اِن تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ٗ اپلائی صرف اور صرف آن لائن موڈ کے تحت کی جاسکتی ہے۔آن لائن داخلے کا طریقہ کار ویب سائٹ پر دستیاب پراسپکٹس میں موجود ہے۔پی ایچ ڈ ی اور ایم فل پروگرامزکے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں 14تا 18ستمبر منعقد ہونگے ۔ پہلی میرٹ لسٹ یونیورسٹی ویب سائٹ پر 21۔ستمبر کو جاری کی جائے گی ٗ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 25۔ستمبر ہوگی ۔ دوسری میرٹ لسٹ یونیورسٹی ویب سائٹ پر 28۔ستمبر کو جاری کی جائے گی ٗ دوسری میرٹ لسٹ میں منتخب امیدواروں کی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30۔ستمبر ہوگی۔ڈائریکٹر ٗ شعبہ داخلہ ٗ میاں محمد ریاض کے مطابق میرٹ لسٹیں مرتب کرنے میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔