• news

چیئرمین سینٹ نے شیری رحمان کو سینٹ کی دادی قرار دیدیا، ووٹنگ کرائیں، سینیٹر، دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ اور رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان کے درمیان سینٹ کی دادی کون پر دلچسپ مکالمہ ہوا۔ چیئرمین سینٹ نے شیری رحمان کو ’’ایوان کی دادی‘‘ کا نام دیدیا۔ چیئرمین سینٹ نے شیری رحمان سے کہا کہ آپ ایوان کی دادی ہیں۔ شیری رحمان نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے دادی کہنے کے معاملے پر ایوان میں ووٹنگ کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن