دوستی کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا
جہانیاں(این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن 30جولائی جمعرات کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنا کرامن و بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینا ہے ۔اس دن کے حوالے سے مختلف سماجی تنظیموںکے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں معاشرے میں دوستی جیسے عظیم رشتے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔دوستی کے عالمی دن کی مناسبت سے لوگ موبائل ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوستوں کو نیک خواہشات کے پیغامات ارسال کریں گے جبکہ آپس میں تحائف کا تبادلہ بھی کیاجائے گا۔