زلمے خلیل انٹرا افغان مذاکرات میں مدد کیلئے آج پاکستان کا دورہ کرینگے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد انٹرا افغان ڈائیلاگ میں پاکستان سے مدد مانگیں گے۔ خلیل زاد سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔