تحفظ بنیاد اسلام بل اسلامی نظریہ کونسل کو ریفر کر دیاجائے: لیاقت بلوچ کا شجاعت کو فون
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تجویز دی کہ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی تحفظ بنیاد اسلام بل اسلامی نظریہ کونسل کو ریفر کر دیں۔ اسلامی نظریہ کونسل میں تمام مسالک کے علماء دین موجود ہیں۔ تمام مسالک کے علماء کرام بہتر انداز سے بل تحفظ بنیاد اسلام کا جائزہ لیں گے۔