سندھ اسمبلی، کرونا ایمرجنسی ریلیف ترمیمی بل متفقہ منظو ر
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ اسمبلی میں کرونا ایمرجنسنی ریلیف ترمیمی بل 2020ء متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کروا سے متاثرہ افراد کی مالی مدد کرے گی کسی بھی عوامی مقام پر ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔ بارش کی صورتحال پر بحث نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے واک آؤٹ کیا۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نے کہا کہ اطلاع ملی ہے آپ اجلاس غیر معینہ کیلئے ختم کرنے والے ہیں۔ سپیکر آغا سراج نے کہا کہ گورنر ہاؤس سے کیسے چیزیں لیک ہوتی ہے آپ کو پہلے سے کیسے علم ہوا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کیا جا رہا ہے۔ فردوس شمیم نے کہا کہ ہمارے گورنر ہائوس میں رورابط ہیں معلوم ہو جاتا ہے۔ صوبے میں گندم کی چوری اور ضائع ہونے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پر پی ٹی آئی رکن جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ میں سرکاری گودام سے ہزاروں گندم کی بوریاں چوری ہوئیں۔ کروڑوں روپے کی سرکاری گندم چوری ہوئی، وزیر خوراک کے موجود نہ ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس اگلے اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔ سندھ اسمبلی نے سیف سیٹیز اتھارٹیز بل کی منظوری دیدی جنگلی حیات کے تحفظ افزائش سے متعلق مسودہ قانون منظور کر لیا گیا۔