• news

کروناسول ایوی ایشن نے نئی سفری پالیسی 31 اگست تک بڑھا دی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) کرونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نئی سفری پالیسی کی مدت میں 31 اگست تک توسیع کر دی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ مسافروں کو بٹھانے سے قبل جہاز میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا جب کہ جہاں ممکن ہو ایک سیٹ چھوڑ کر بورڈنگ پاس جاری کیا جائے گا۔ دوران پرواز سیٹ بدلنے پر پابندی اور تمام مسافروں کا ماسک پہننا لازم ہوگا۔ ساتھ ہی ہر مسافر کا ڈیڑھ گھنٹے بعد درجہ حرارت چیک کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔ مسافروں کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پر کرونا ٹیسٹ ہیلتھ حکام کی مرضی سے مشروط ہے جب کہ کرونا علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کے لیے مسافر خود اخراجات برداشت کریں گے۔ سی اے اے نے جہاز کے عملے کے لیے دوران پرواز حفاظتی سوٹ سمیت تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن