شاہ کوٹ: بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
شاہ کوٹ (نامہ نگار) شاہ کوٹ صفدر آباد روڈ پر ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ نواحی گاؤں نظام پورہ کا رہائشی 45 سالہ مبشر جٹ اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شاہ کوٹ سے واپس اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار بس نے اسے بری طرح سے روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکی بیوی عائشہ بی بی‘ بیٹی تانیہ اور بیٹے ارسل کو تشویشناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر لیجایا جا رہا تھا کہ اسکی بیوی اور بیٹا بھی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بیٹی کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔