جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب چیرٹیز ایکٹ کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے خیراتی اداروں سے متعلق قانون پنجاب چیرٹیز ایکٹ 2018ء کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت کی اور جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ عدالت نے کیس کسی دوسرے بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، عورت فاؤنڈیشن، عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل سمیت 18 این جی اوز کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں حکومت پنجاب محکمہ داخلہ پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر کو فریق بنایا گیا ہے۔