• news

ریلوے مزدور محاذ کا مطالبات کی منظوری کیلئے یوم سیاہ، مظاہرہ

لاہور ( سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے مزدور محاذ کے زیر اہتمام تین روزہ یوم سیاہ منایا گیا جس کی قیادت جنرل سیکرٹری ریل مزدور محاذ کے منصور سفری نے کی ریل مزدور محاذ کے محنت کشوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ ڈویژنل آفس لاہور سے ریلی کی صورت میں ریلوے سٹیشن پلیٹ فارم نمبر 5 تک ریلی بھی نکالی تھی۔ مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے۔ ٹی ایل اے ملازمین میڈیکل ان فٹ ملازمین کے بچوں کو ریگولر کیا جائے۔ریلوے ڈائننگ کار کے بے روزگار ملازمین نے بھی ریلی میں شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریل گاڑیوں میں ڈائننگ کاریں بحال کی جائیں تا کہ ان کے خاندان فاقوں سے بچ سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن