• news

چناب نگر: 15سال سے اولاد نہ ہونے پر شوہر نے خودکشی کر لی

چناب نگر (نمائندہ خصوصی) اولاد نہ ہو نے کی وجہ سے ازدواجی زندگی سے تنگ نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چناب نگر کے علاقہ ونوٹی والا میں اصغر ولد لیاقت کی شادی 15سال قبل ہوئی اور اس کی اولاد نہ تھی اور ان کا گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز اس نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن