• news

مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے،دو رویہ شاہراہ 80 کلومیٹرطویل ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے پر 136ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔ایکسپریس وے پرہائی وے پولیس اورٹول اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔سی پیک منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔اس حوالے سے مراد سعید نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے اس سے عوام بہترین سفری سہولیات حاصل ہوں گی کہ مستقبل کا ویژن ہے سی پیک ضرورمکمل ہوگا جو خظے میں ترقی کی نئی راہیں کھول دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن