پی آئی اے کیبن کریو کیلئے کسی بھی فلائٹ سے قبل میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )پی آئی اے کیبن کریو کے لیے آئندہ کسی بھی فلائٹ سے قبل میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے کیبن کریو کے سانس کا معائنہ بریفننگ رومز میں پی آئی اے کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے۔ پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے لئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ آئندہ فلائٹ سے پہلے پی آئی اے کے تمام فضائی میزبانوں کے میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ احکامات کے مطابق کیبن کریو کیلئے اندرون و بیرون ملک سفر سے پہلے سانس کا معائنہ لازم قرار دیا گیا ہے، معائنہ بریفننگ رومز میں پی آئی اے کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے۔ پی آئی اے میڈیکل ڈویڑن کی کیبن کریو کیلئے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔