• news

نیب زدہ ارکان قانون میں ترامیم کرنیوالی کمیٹی سے علیحدہ ہو جائیں: فواد چودھری

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے کہ نیب مقدمات کا سامنا کرنے والے اراکین قانون میں ترامیم کرنے والی کمیٹی سے علیحدہ ہو جائیں۔یہ بات وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب مقدمات کا سامنا کرنے والے نیب قانون میں ترامیم کرنے بیٹھ جائیں گے تو ایسی ترامیم کا کیا بھرم رہے گا؟فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے خیال میں وہ ارکان جو نیب مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ کمیٹی سے علیحدہ ہو جائیں، پارلیمان کی عزت کا خیال کریں۔

ای پیپر-دی نیشن